حیدرآباد۔12۔مارچ (اعتماد نیوز)ریاست میں انتخابات کے موقع پر پولیس کی
جانب سے تلاشی مہم کے دوران بڑے پیمانہ پر کالے دھن کی منتقلی کا انکشاف
کیا جا رہا ہے۔ چنانچہ آج صبح ضلع نیلور میں ایک کار میں ایک کروڑ روپئے کو
منتقل کرتے ہوئے پولیس نے اس کار کو روک لیا۔اور رقم کو ضبط کرتے ہوئے
تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ اسی طرح ضلع چتور میں بھی آج ایک شحص سے 10.50
لاکھ روپئے کو منتقل کرتے
ہوئے پولیس نے اس رقم کے غیر قانونی ہونے کی
توثیق کے بعد رقم کو ضبط کر لیا ہے۔ اسی طرح پٹن چیرو میں آج ایک کار کی
تلاشی مہم کے دوران ایک شخص سے 12.5 لاکھ روپئے منتقل کرتے ہوئے گرفتار کر
لیا گیا۔حیدرآباد کے فیروز گوڑہ میں بھی آج ایک شخص سے 3.30 لاکھ روپئے
ضلع کرشنا میں .5 لاکھ روپئے اور وشاکھا پٹنم کے انکا پلی میں .19 لاکھ
روپئے کو منتقل کرتے ہوئے پولیس نے تلاشی مہم کے دوران رقم کو ضبط کر لیا۔